گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پنجاب فوڈا تھارٹی کےڈپٹی ڈائریکٹربدررمیزکی زیرقیادت ٹیموں نے شہر بھرمیں30ہوٹلوں کی انسپکشن کرتےہوئے ناقص انتظامات پر ایک لاکھ سےزائد جرمانہ وصول کیا جبکہ ایک پیزا شاپ کوسیل کردیا گیا۔دوران کارروائی ایک ہوٹل مالک کو پچاس ہزارجرمانہ کیا گیا۔