• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاترہے، خورشید شاہ

Boycott Of Combine Meeting Is Un Understandable Khursheed Shah
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاترہے، سیاستدان مودی سے تو مل سکتے ہیں لیکن ترک صدر سے کیوں نہیںمل سکتے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بیٹھے بیٹھے قطر سے بھی لیٹرآگیا، جس کا کہیں ذکر نہیں تھا ، یہ لیٹر آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے۔ اس خط نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ احتساب الرحمان قطرمنتقل ہوگیا ہے یہ لیٹراسی کا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم اور پارلیمنٹ سے خطاب میں اس دستاویز کا ذکر کیوں نہیں کیا،اگر یہ معاملہ پارلیمنٹ میں ہوتا تو قطرکے شہزادے کا خط ایک ثبوت ہوتا ۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ یہ کونسی منطق ہے کہ الزامات جھوٹے لگے تو جواب بھی جھوٹ سے دیں گے۔
تازہ ترین