کراچی (جنگ نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر (ڈمی) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ آپ کا چہرہ ہوتاہے اسی لئے ہم نے ”پری چہرے“ خارجہ امور پر لگا رکھے تھے۔ بوڑھے لوگوں کی نامزدگیوں سے لگتا ہے کہ میاں صاحب بھی اب بوڑھے ہو گئے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ایک یادگار ملاقات کے دوران کیا۔ عمران خان کے دھرنے پر خورشید شاہ (ڈمی) کا کہنا تھا کہ اُن دِنوں لاکھوں لوگ باہر سردی میں مر رہے تھے اور اوپر شہد سے محظوظ ہو کر ڈنڈ نکالنا کوئی غیرت مندی نہیں تھی۔ پروگرام کی میزبان عائشہ جہانزیب نے استفسار کیا کہ شاہ جی !لگتا ہے آپ کو ”ڈبل شاہ “ کہنے کا غصہ ہے۔شاہ جی نے گہرائی میں ڈوبا جواب دیا کہ ”ڈبل ڈبل “ تو وہ خود کرتا ہے اور رجسٹرڈ بھی نہیں کراتا۔ ”خبرناک کا ایک اور اعزاز“ اس بار شو میں ”میڈم ذہین “سیاسی خانوادوں کی اندرونی کہانیاںسامنے لائیں گی۔ اس کے علاوہ ”نیلی آنکھوں والی کے سفید پاؤں میں ،پچاس لاکھ کے نوٹوں کو آگ لگا دی“ کے موضوع پر بھی گفتگو ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو ناظرین جمعرات کی شب 11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔