
آپ سی ایس ایس کے لئے عمر کی requirement ضرور دیکھ لیں۔
س۔میں نے پری میڈیکل% 85کے ساتھ مکمل کیا ہے اور ایم بی بی ایس کے لئے تمام پبلک سیکٹر میڈیکل کالجوں میںاپلائی کیا ہے ،انٹری ٹیسٹ کی پہلی کوشش میں 1.5% سے میرا داخلہ نہیں ہو سکا،اُس کے بعد 0.6% سے میں ناکامیاب رہی،اب میرے پاس دو آپشنز ہیں یا تو میں بی ایس اپلائیڈ سائنسز کروں یا پھر انٹری ٹیسٹ کی تیسری کوشش کروں،میں نے بہت محنت کی لیکن ناکامیاب رہی ،طالبعلم عموماََ 60%سے پرائیوٹ میڈیکل کالجوں میں داخلہ لے لیتے ہیں لیکن میرے اتنے وسائل نہیں ،برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں اب کیا کروں؟ (شازیہ کنول۔پشاور)
ج۔میں آپ کا مسئلہ سمجھتا ہوں لیکن بدقسمتی سے میں آپ کی مدد نہیں کر سکتا،میں اُمید کرتا ہوں کہ حکومت مزید میڈیکل کالج بنائے تاکہ آپ جیسے مارجنل طالبعلموں کو داخلے دیئے جا سکیںتاہم اگرآپ ڈاکٹر نہیں بنتیں توپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے،بائیو سائنسز ایک وسیع ڈومین ہے اور اگر آپ چار سال کی ڈگری مولیکیولر، بائیولوجی،مائیکروبائیولوجی یا بائیو کیمسٹری میں سے کسی ایک سبجیکٹ ایریا کا انتخاب کرتی ہیں تو آپ ایک میڈیکل سائنٹسٹ بن سکتی ہیں،اس شعبے میں پاکستان اور بیرون ملک بہت سی ا سکالرشپس موجود ہیں۔
س۔میں نے بی ایس سی الیکٹرونکس انجینئرنگ کے بعد ایم ایس ٹیلی کام انجینئرنگ مینجمنٹ کیا ہے میرا 9سال کا ٹیلی کام انڈسٹری کا تجربہ بھی ہے اور اب میں نے ایم بی اے ایگزیکٹیوکیا ہے،میری عمر 39 سال ہے اور میں پی ایچ ڈی کرنا چاہتا ہوں،مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ کیا پی ایچ ڈی انجینئرنگ مینجمنٹ میرے لئے اچھا انتخاب ہو گا ؟ کیا مجھے ا سکالرشپ مل سکتی ہے ؟ مجھے پی ایچ ڈی پاکستان میں کرنی چاہئے یا میں بیرون ملک کسی یونیورسٹی کا انتخاب کروں؟ (گلزار وسیم۔اسلا م آباد)
ج۔مجھے یہ جان کہ خوشی ہوئی کہ آپ ملٹی کوالیفائیڈ انجینئر اور مینجمنٹ ٹیکنالوجسٹ ہیںلیکن آپ کو پی ایچ ڈی کرنے کے لئے ایک ایسے ٹاپک کا انتخاب کرنا ہو گا جس میں آپ اپنی کوالیفکیشن اور تجربے کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایڈوانس ریسرچ کریں،اس وقت میں آپ کو اسکالرشپ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دے سکتا کیونکہ میں نہیں جانتا کہ آپ کے گریڈز یا سی جی پی اے کیا ہے ،اس کے لئے بہتر یہ ہو گا کہ اگر آپ مجھے اپنا ایک سی وی ای میل کر دیں۔
.