• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انفارمیشن کمیشن نے معلومات فراہم نہ کرنے کی شکایت پرڈی سی او گجرات کوذاتی طور پر طلب کرلیا

لاہور(آصف محمود سے) پنجاب انفارمیشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2013پر عملدر آمد نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر گجرات کو 24نومبر کو کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا  ہے۔ چونگی امر سدھو فیروز پور روڈ لاہور کے  انوار الحق ولد کمال دین نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کوشکایت کی  تھی کہ اس نےڈی سی او گجرات کو  درخواست دی تھی کہ اسے موضع دھوریہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کی ایک اراضی انتقال نمبر6421خسرہ نمبر55/33کھاتہ نمبر852/1142کے بارے میں بتایاجائے کہ اس اراضی کو کس قانون کے تحت اکوائرکیا گیا ہے۔ انوار الحق نے اکوائر کرنے کے نوٹیفکیشن کی مصدقہ نقول اراضی کے ایورڈ کا نوٹیفکیشن ،ایورڈ کی ادائیگی کا ثبوت ، ایوارڈ بابت اراضی وصول کرنے والے کی مکمل تفصیلات اور کس طریقہ سے ایوارڈ کی ادائیگی کی گئی کے متعلق معلومات  مانگیں  جو اسے فراہم نہ کی گئیں ۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے انوار الحق کی شکایت پر ڈی سی او گجرات کو  حکم دیا ہے کہ وہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں  مطلوبہ معلومات شکایت کنندہ کو کیوں فراہم نہیں کی گئیں ۔ اگر وہ خود پیش نہیں ہوتے تو ان کیخلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
تازہ ترین