قصور کے مختلف علاقوں میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران پولیس نے اشتہاریوں سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
قصور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران اشتہاریوں سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ جبکہ 73 مشکوک موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے کر تھانوں میں بند کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 2 رائفل، پسٹل، پمپ ایکشن جبکہ منشیات میں 3 کلو چرس اور 153 لٹر شراب شامل ہیں۔