سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ سول لائن کے علاقہ میں واقع ایک کار گو دفتر میں نعمان بھٹی نے اپنے ملازم ثاقب کو8لاکھ25ہزار روپے کی رقم بینک جمع کروانے کے لئے دی جسے اس نے بینک میں جمع کروانے کے بجائے خورد برد کرلی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔