سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ بیگووالہ کے علاقہ موضع گلاب گڑھ میں پولیس نے فارسٹ گارڈ ثاقب نعیم کی رپورٹ پر جنگل کے1500درخت جلانے کے الزام میں منور حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ منور حسین نے بھوسے کو آگ لگائی جو پھیل گئی اور جسکے نتیجے میں جنگل کے1500درخت جل گئے، پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔