سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ موترہ کے علاقہ بشیر پور میں تھانہ موترہ میں ہی تعینات تھا نیدار شاہد اقبال کو پولیس نے شادی شدہ خاتون سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے مدعیہ نازیہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ رابطہ پر تھانہ موتر ہ کے اہلکار منیر نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاع دینے والی مدعیہ نازیہ اے ایس آئی کی سابق محبوبہ ہے جس کے گھر ہی تھا نیدار نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا یا۔ انویسٹی گیشن آفیسر نے مزید بتایا کہ خاتون زاہد بی بی کا طبی معائنہ آج کروایا جائے گا ۔