• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،لائبریری کمپلیکس میں چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کو خوبصورت وترقی یافتہ ایجوکیشنل سٹی بنانے اور ملک بھر کے بڑے شہروں کی فہرست میں جدگانہ مقام دلوانے کے لئے شہر کے تاریخی لائبریری کمپلیکس میں چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے،چلڈرن لٹریچر فیسٹیول ضلعی انتظامیہ بہاول پور، اور ادارہ تعلیم وآگاہی کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جائے گا جو 2دن 19اور20نومبر تک جاری رہے گا،فیسٹیول میں ملک بھر سے نامور ماہرین تعلیم اورمشہور شخصیات شرکت کریں گی،فیسٹیول کے اہم ایونٹس میں پتلی تماشہ، تھیٹر پرفارمنس،قصہ گوئی، فن کتابت،کیلیگرافی، کتب کی نمائش، تقریری مقابلہ جات اور تعلیمی ڈاکومنٹری وغیرہ شامل ہوں گے،فیسٹیول میں خصوصی طور پرنامور شخصیات رومانہ حسین، سید نصرت علی، امینہ سعیدی، خورشید حیدر شریک ہوں گی۔چلڈرن فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد نئی نسل خصوصاً بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا، انہیں تعمیری نقاد بنانا اور کتابوں سے رغبت دلاناشامل ہے،فیسٹیول کے ذریعہ نئی نسل کو رٹہ کلچر سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹیکسٹ بک پڑھنے کی عادت کو اپنانے کے لئے رغبت دلائی جائے گی،فیسٹیول کی بدولت نہ صرف بچوں کو کتابیں پڑھنے کی ترغیب دی جائے گی بلکہ اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو دور جدیدکے مطابق سیکھنے کے طریقہ کار ونئی میتھاڈولوجی سے متعارف کروایا جائے گا، تاکہ بچے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے قابل تقلید کار بن سکیں۔
تازہ ترین