گجرات (نمائندہ جنگ) 2افراد سے 3 کلو منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس نے حسن چوک میں دوران ناکہ بندی خالد محمو کے قبضہ سے 1کلو353گرام چرس جبکہ پولیس نے پیٹیانوالہ چوک میں دوران ناکہ بندی محمد جمیل کے قبضہ سے ایک کلوچرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے اور ملزمان کو جیل بھیج دیا۔