• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،جرگہ کے دوران فائرنگ، ویلج ناظم سمیت 2 افرادہلاک

مردان (نمائندہ جنگ)  مردان کے نواحی علاقہ چم ڈھیر ی میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے ویلج ناظم سمیت 2افراد جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،تین ملزمان بھائیوں نے 28سالہ پرانی دشمنی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے جرگہ میں بھگڈر مچ گئی پولیس کے مطابق تھانہ چورہ کے علاقہ چم ڈھیر ی میں چند  روز قبل دو فریقین کے درمیان معمولی تنازعے پر جھگڑا ہواتھا علاقے کے ناظم سبحان بابودیگر جرگہ ممبران کے ہمراہ دونوں فریقوں  میں راضی نامہ کے لئے جرگہ کرارہاتھا اس  دوران ناظم کے مبینہ مخالفین نے حجرے پر دھاوا بول کر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے سبحان بابولگ کر موقع پر جان بحق ہو گیا  جبکہ دوجرگہ ممبران شیرزادہ اور نثار شدید زخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیاجارہاتھاکہ راستے میں شیرزادہ  زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ دیا پولیس کے مطابق سبحان بابو کی ملزمان سے گذشتہ 30سال  سے دشمنی چلی آرہی تھی پولیس نے مقتول ناظم کے بھتیجے شہاب ولد شاد علی کے بیان پر مبینہ ملزمان بھائیوں جابر،ابرار اورولی پسران کریم خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔
تازہ ترین