سیالکوٹ، اگوکی (نمائندہ جنگ ، نامہ نگار ) 2 خواتین سے زیادتی کر نے والا تھا نیدارکو معطل کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان نے علاقہ چھبیل پور سے دوخواتین سے زیادتی کرتے گرفتار تھانہ حاجی پورہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد کو معطل کردیا ہے اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے تاکہ ملزم سزا سے نہ بچ سکے ۔ تھانہ موترہ میں تعینات تھا نیدار شاہد اقبال کو تفتیشی نے علاقہ مجسٹریٹ انجم سلیمی کی عدالت میں پیش کرکے4روزہ جسما نی ریمانڈ حا صل کرلیا۔ یا درہے کہ اے ایس آئی شاہد اقبال نے دو روز پہلے شادی شدہ خاتون زاہد بی بی زوجہ علی رضا ساکن فتح گڑھ کو اپنے تھانے کی حدود میں لاکر زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا ۔ایس ایچ او انسپکٹر رائے صفدر کے مطابق تفتیش جاری ہے اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا تاکہ قصوروار تھانیدار کو چالان بھی کردیا جائے گا ۔