• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور میں چلڈرن لٹریچر فیسٹیول آج سے شروع

بہاول پور ( سٹی رپورٹر) سنٹرل لائبریری بہاول پور میں دو روزہ چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد آج19نومبر 2016ء سے ہو رہا ہے، فیسٹیول کا مقصد بچوں میں مطالعاتی عادات کو فروغ دے کر ان کی شخصیت کی مثبت تعمیر ہے، یہ بات چیف لائبریرین رانا جاوید اقبال نے فیسٹیول کے انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیسٹیول سنٹرل لائبریری، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ادارہ تعلیم وآگاہی اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے، فیسٹیول میں جہاں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی مطبوعہ بچوں کی رنگا رنگ کتب برائے خریداری موجود ہوں گی وہاں سنٹرل لائبریری بہاول پور کی جانب سے بچوں کی کتب برائے مطالعہ نمائش میں رکھی جائیں گی، لائبریری میں خالد سعید کی پینٹنگز کی نمائش بھی لگائی جائے گی۔ علاوہ ازیں ادارہ تعلیم وآگاہی نے بچوں کے لئے ٹیبلو، پتلی تماشہ، سٹوری ٹیلنگ اور مطالعاتی ٹیکنیک پر دیگر رنگا رنگ پروگرام بھی تشکیل دیئے ہیں جو فیسٹیول کا حصہ ہوں گے،اس حوالہ سے لائبریری بلڈنگ کو خوبصورت قمقموں سے روشن کیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین