• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے حکومتی اجازت مل گئی

Got Government Permission To Attend The Junior Hockey World Cup
پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے حکومت کی اجازت مل گئی ۔ٹیم کو بھارت روانگی کیلئے ویزے کا انتظار ہے ۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آٹھ سے اٹھارہ دسمبر تک بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے تصدیق کی ہے کہ ایونٹ میں شرکت کےلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو وزارت داخلہ سے این او سی موصول ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کے ویزوں کے لئے پہلے ہی اپلائی کرچکی ہے اور وقت پر ویزے ملنے کی صورت میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پانچ دسمبر کو لکھنوو پہنچ جائے گی ۔

جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ 9 دسمبر کو نیدرلینڈز کیخلاف ہے ۔
تازہ ترین