گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہرکےمختلف سب ڈویژنز میں اکتوبرکے بجلی کے بل تاحال تقسیم نہ ہوسکے۔عرفات کالونی ،رشید کالونی ،وحدت کالونی ، پیپلز کالونی کے کئی علاقوں میں تاحال اکتوبر کا بل تقسیم نہ کیا گیا جس پرشہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہےکہ نومبربھی ختم ہونے کو ہے لیکن تاحال ہمیں اکتوبر کے مہینے کے بل نہیں مل سکے ہیں جس کے باعث ہمیں نومبر اور اکتوبر کا بل جرمانے کے ساتھ جمع کروانا پڑ ے گا اوردوسری طرف واپڈا اہلکاروں گھروں میں آکر بل جمع نہ کروانے پر میٹر کاٹنے کی وارننگ دے رہے ہیں ،گیپکو ذرائع نے بتایا کہ جن علاقوں میں بل تاخیر سے ملے اس سب ڈویژن کے عملے کیخلاف کارروائی کرینگے۔