• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس، فیصلہ عدالت ہی کرے گی، عمران اور جہانگیرترین کی آف شور کمپنیاں نہیں؟ اسفندیار

پشاور(نمائندہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں صرف وزیراعظم کا نام نہیں آیا جتنے بھی دیگر لوگوں کے نام شامل ہیں انکے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیئے۔ فرد واحد پرعدالت نہیں جانا چاہیے، جتنے بھی نام سامنے آئے ہیں ،سب کے خلاف عدالت جانا چاہیے ۔پاناما اسکینڈل کا معاملہ عدالت میں ہے وہی فیصلہ کرے گی تاہم دیکھنا چاہیئے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین بھی آف شور کمپنیوں کے مالکان ہیں یا نہیں؟ پشاور میں حاجی عدیل کی رسم قل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ حاجی عدیل کی وفات صوبہ کی سیاست کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو کبھی نہیںبھلایا جا سکتا ، ملکی صورتحال پر اسفندیار ولی نے کہا کہ عمران خان خو د بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہے، کپتان شاٹ کٹ سے وزیر اعظم بننے کی کوشش نہ کریں۔اس وقت ملک کی داخلی و خارجہ پالیساں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اس لئے توسار ک کانفرنس ملتوی کی گئی ،انہوں نے کہا کہ کوئی بے وقوف ہی ہوگا جوآرمی چیف کی تعریف نہ کرے۔آپریشن ضرب عضب کی بددلت خطے میں امن قائم ہورہا ہے ،جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ہماری حکومت میں ترقیاتی کام ہوئے ،پی ٹی آئی فنڈز کی کمی کابہانہ بنا کر صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرسکی ۔انہوںنے کہا کہ جس بندے پر کرپشن کے الزامات ہوعوامی نیشنل پارٹی اسکوآئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہیں دے گی،ایک سوال کے جواب میں اسفندیارولی خان کاکہنا تھا کہ وزیراعلی پرویزخٹک صبح ایک بات کرتے ہیں اورشام کودوسری ،انکے قول وفعل میں تضاد ہیں۔ کے پی مالی بحران کا شکار ہے۔ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ احتساب سب کا بلا تفریق ہونا چاہیئے فرد واحد پر کیس کرنے سے حقیقی معنوں میں احتساب کا عمل پروان نہیں چڑھ سکتا۔
تازہ ترین