• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشر یف سے قوم کی جان چھڑانے کیلئے اپوزیشن کو ایک ہونا ہوگا ،پرویز الٰہی

 لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشر یف کی جانب سے سپر یم کورٹ میں پیش کر دہ خط قطری شہزاے نہیں سیف الر حمن کا ہے ‘ تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی کی لڑائی اوراپوزیشن کی تقسیم کا فائدہ نوازشر یف کو ہو رہا ہے ‘اگر نوازشر یف کو گھر بجھوانا ہے تو تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا کیونکہ پھر ہی کوئی اثر بھی ہوگا ‘جو بھی پلا ن بننا ہے وہ پاکستان میں بھی بن سکتا ہے لندن جانے کی کیا ضرورت ہے ؟اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہوتیں تو سب کو نظر بھی آرہا ہوتا ‘پانامہ لیکس سپریم کورٹ میں ہے اس پر بات کر نا مناسب نہیں لیکن پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ہیں عام انتخابات کب ہونے ہیں دسمبرمیں پتہ چل جائیگا ۔پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف  کو قر یب کرنیکی  بہت کوشش کی تعلقات بہتر ہوئے    پھر بھی  نہ جانے کیوں آج پھر دونوں ایک دوسرے  کیخلاف ہیں، اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے رہنما جہا نگیر بدر کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو نا چاہیے کیونکہ جب سب کا مقصد ہی نوازشر یف سے قوم کی جان چھڑوانا ہے تو پھر ایک ہونا ہوگا ۔
تازہ ترین