راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس سمیت انسداد دہشت گردی کی دونوں خصوصی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات گزشتہ روز بھی بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیئے گئے، خصوصی عدالت نمبر دو کے جج رخصت پر تھے جس کی وجہ سے آٹھ مقدمات بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوئے جبکہ عدالت نمبر ایک میں 9برس پرانے بینظیر بھٹو قتل سمیت چودہ مقدمات میں وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث صرف تاریخیں ملیں، بینظیر بھٹو قتل کیس میں شہادتوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور گزشتہ روز ملزمان نے اپنے اپنے بیانات قلمبند کروانا تھے مگر وکلاء کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت 28نومبر تک ملتوی کر دی گئی اسی طرح دیگر تیرہ مقدمات بھی بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرنا پڑے۔