شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود مختلف محکموں کی طرف سے ترقیاتی کاموں کی رپورٹیں ضلع حکومت کو نہیں بھیجی گئیں جس کے باعث ان کاموں میں ہونیوالی سنگین بے ضابطگیوں اور بد عنوانیوں کی تحقیقات التواء کا شکار ہے، ضلع حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ نے چار ماہ قبل محکمہ روڈز ، پبلک ہیلتھ ، دیہی ترقی اور فیروزوالہ ، شرقپور شریف، مریدکے اور صفدر آباد کی تحصیل کونسلوں میں ترقیاتی کاموں میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانیوں کی تحریری شکایت ملنے پر تحققیات شروع کرنے کیلئے ان محکموں اور کونسلوں سے ترقیاتی کاموں کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی مگر چار ماہ گزر جانے کے باوجود یہ رپورٹ مہیا نہیں کی گئی مذکورہ محکموں نے بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔