شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آبادی رچنا ڈرینج میں کھلے مین ہولز کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹی ایم اے سے رپورٹ مانگ لی ہے ، ایک کھلے مین ہول میں کم عمر لڑکا گر کر زخمی ہوگیا تھا جس کی شکایت وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی تھی۔