• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،چہلم امام حسین ؓپر 2ہزار سےزائد دوکانوں کو بند رکھا گیا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) امام حسین کے چہلم کے موقع پر ضع ضلع سیالکوٹ سے چھ جلوس اور آٹھ مجلس عزا کے علاوہ عرس مبارک، سیرت النبی کانفرنس اور محفل سماع منعقد کی گئی۔ امام بارگاہ اڈہ پسرورریاں سے نکلنے والے جلوس کو اے کیٹیگری جبکہ پرانا ڈسکہ اور ڈسکہ سے نکلنے والے دو جلوسوں کو بی کیٹیگری ، ہیڈمرالہ ، کوٹلی لوہاراں، سیداوالی، مظفر پور، سرہالی اور امام بارگاہ پسرور سے نکلنے والے جلوسوں کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا۔ چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جسکی وجہ سے جندر بازار، عالمگیر بازار، بڈھی بازار، مین بازار، چوک امام صاحب، کشمیر ی بازار، اڈہ پسروریاں میں 2ہزار سے زائد دوکانوں کو بند رکھا گیا اور ان علاقوں سے ملحقہ گلیوں کو بھی خاردار تاروں اور ٹینٹ لگا کر نماز فجر کے بعد ہی سیل کردیا گیا جسکی وجہ ان علاقہ جات کے سینکڑوں بچے سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں نہ جاسکے جبکہ مکینوں کو اشیاءخورد نوش کی خریداری میں بھی خاصی مشکلات کا سامنا رہا۔
تازہ ترین