• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی کیمپ جاری،فٹنس اور پینلٹی کارنرز پر بھرپور توجہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کےلئے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں لگائے جانے والے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ میں منگل کوکھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ طاہر زمان کی نگرانی میں دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی۔ قومی انڈر 21 کے 26 ممکنہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ جونیئر ورلڈ کپ8 سے 18دسمبر تک بھارت کے شہر لکھنئو میں ہوگا۔ کھلاڑیو ں کو منگل کو پینلٹی کارنر اور پنالٹی شوٹ آئوٹ پر گول کرنے کی خصوصی تربیت بھی دی گئی، ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ ٹیم کی فزیکل فٹنس پر خاص توجہ مرکوز رکھی جاری ہے، ہمارے کھلاڑی آخری لمحات میں کچھ تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں جس سے ٹیم دبائو میں آجاتی ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دبائو سے نکالنے کے لئے ان کی بہتر فٹنس بہت ضروری ہے جس کے بغیر بڑی ٹیموں کے خلاف کام یابی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں بڑی ٹیموں کے خلاف ٹیم نے اچھی پر فارمنس کا مظاہرہ کیا ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین