مردان (نما ئندہ جنگ )تھانہ سٹی کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن 22مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاگیا۔اسلحہ اور منشیات بھی برآمدکرلی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہ ممتازخان کی قیادت میں ایس ایچ اوسٹی مقدم خان ہمراہ پولیس نفری ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ سٹی کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔22مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔30سرکاری و نجی اداروں کی ناقص سیکیورٹی پرمقدمات درج کئے گئے۔ آپریشن کے دوران ایک عدد کالاکوف بمعہ15 عدد کارتوس اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 1500 گرام چرس بھی برآمد کی گئی، 640مکانات چیک کئے گئے جس میں06 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار وں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے۔57غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس ہوئی پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔