• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے شہری 3گاڑیوں‘ 3موٹر سائیکل ‘ زیورات‘ نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں، تین موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ مری روڈ سے محمد نائید کی مہران ٹیکسی نمبر ایل آر ایس4245، تھانہ صادق آباد کے علاقہ سے  لفٹینٹ کرنل(ر) ممتاز احمد کی ایکس ایل آئی کار نمبر ڈی اے205، تھانہ نصیر آباد کے علاقہ برٹش ہومز سے سید شاہ رخ کی موٹر سائیکل نمبر آرآئی ایل 239، تھانہ سول لائن کے علاقہ سے بابر لطیف کی موٹر سائیکل نمبر جے آر 368، تھانہ گوجر خان کے علاقہ کچہری سے محمد شبیر کی موٹر سائیکل ہنڈا 125نمبر سی ایچ کے5657 چوری ہوگئی۔ تھانہ صدر بیرونی کو ادریس احمد سکنہ گاؤں چک خاص تھانہ روات نے بتایا کہ میں نے اپنی سوزوکی مہران کار نمبرآئی سی ٹی ڈی زیڈ 844کی فروخت کیلئے اشتہار دیا تھا‘ صائمہ نامی خاتون اور وقاص کے کہنے پر ہم دھمیال روڈ گئے‘ جہاں سے گلشن اقبال ٹینکی کے پاس جوڑیاں میں آفتاب اور دیگر نے پسٹل کی نوک پر گاڑی کی رجسٹریشن بک، موبائل فون اور سات ہزار روپے، سروس کارڈ کی کاپی، اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا۔ ملزمان نے میری برہنہ فوٹو بھی بنائی اور دھمکی دی کہ پولیس کو بتایا کہ اسے نیٹ پر ڈال دینگے۔ تھانہ ویسٹریج کو نعیم اسلم شاہ نے بتایا کہ پروجیکٹ کی کنسٹرکشن کیلئے نصیر احمد اور محمد شاہد نے ایک کروڑ 42لاکھ روپے امانتاً وصول کئے جو اب کام کرنے سے انکاری ہیں اور رقم بھی واپس نہ دے رہے ہیں۔ تھانہ مورگاہ کو فتحیاب علی خان سکنہ راہ امن روڈ نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر75ہزار روپے، 25تولے وزنی طلائی زیورت، اور11لاکھ  روپے کے انعامی بانڈز چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے محمد عرفان کی رپورٹ پر غلام شبیر قاضی کیخلاف 2 چیک مالیتی7لاکھ ڈس آنرہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ بنی کے علاقہ میں گاڑی نمبرایل اوپی 3115 میں سوارطاہرہ بی بی اوران کے بھائی سے سیدپورروڈ پرعبداللہ مسجدکے قریب موٹرسائیکل نمبرایل ای ڈی 1608 پرسواردونامعلوم مسلح افراداسلحے کی نوک پر20ہزارروپے اورطلائی زیورات چھین کرفرارہوگئے۔
تازہ ترین