• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے افسران کا دورہ سرگودھا سٹیشن ‘سپرایکسپریس بحال کرنیکی یقین دہانی

سرگودھا (نامہ نگار) محکمہ ریلوے کے افسران نے سرگودھا ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ۔ عملہ نے ریلوے اسٹیشن کو رنگ و روغن کرکے خوبصورت بنانے کی کوشش کی مگر بنیادی مسائل اسٹیشن جوں کے توں تھے۔ اس موقع پر شہریوں نے ریلوے افسران سے سرگودھا سے سپر ایکسپریس کی بحالی کا مطالبہ کیا جس پر افسران نے یقین دہانی کرائی کہ نئے انجن آنے کے بعد تمام منافع بخش ٹرینیں دوباہ چلائی جائیں گی ۔ اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عبدالمالک نے بتایا کہ سپر ایکسپریس کا اجرا ریلوے کے منشور میں شامل ہے اور جلد سرگودھا سے کراچی کیلئے سپر ایکسپریس ٹرین چلائی جائیگی جبکہ میانوالی اور سرگودھا ٹریک بھی بحال کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین