شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع حکومت نے ایک تحریری شکایت پر محکمہ صحت سب ڈویژن شرقپور شریف کے بعض افسروں کے خلاف خواتین چھوٹی ملازمین کے حوالہ سے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اس بارے میں تحقیقات ڈی ڈی او ایچ آر ایم کو تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ، تاہم محکمہ صحت سب ڈویژن شرقپور کے افسروں نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔