• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، اشتہاری ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ املاک کو ضبط کرنے کیلئے کاروائی شروع

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) محکمہ پولیس انویسٹی گیشن لاہور نے ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 10خطرناک اشتہاری ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ املاک کو ضبط کرنے کیلئے کاروائی شروع کردی ہے اور اس بارے میں محکمہ مال شیخوپورہ سے ان اشتہاری مجرمان کی املاک کے بارے میں تفصیلات مانگ لی ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق ان ملزمان کا تعلق تھانہ شاہدرہ ضلع لاہور سے ہے جن کے خلاف 2005 سے لیکر 2013کے درمیان ڈکیتی، قتل ، اغواء کے مقدمات درج ہوئے تھے جس کے بعد وہ اشتہاری ہوگئے ان ملزمان میں ناصر ، ناظم علی، خالد محمود، عبدالرحمن، اشفاق، نوید افضل، عثمان، نواز، جعفر اور صفدر شامل ہیں۔
تازہ ترین