شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)جوڈیشل مجسٹریٹ شبیب ظفر باجوہ نے عدالت میں زیر سماعت مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر محکمہ اکاؤنٹس کے ریکارڈ کیپر محمد اشفاق کی تنخواہ غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردی ہے اور اسے 23نومبرکو ریکارڈ پیش کرنے کی ایک مرتبہ پھر ہدایت جاری کی ہے، فاضل عدالت نے تھانہ شرقپور شریف میں چار سال قبل درج ہونے والے چوری کے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے کی وجہ سے اس مقدمہ کی سماعت رکی ہوئی ہے ۔