گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سیکرٹری ڈی آر ٹی اے گوجرانوالہ فیصل عباس مانگٹ نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور اوور لو ڈ گاڑیوں کے خلاف کار روائی عمل میں لاتے ہوئے24 گاڑیوں کے چالان اور 4 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا اور دھواں چھوڑتی 3 گاڑیوں کی فٹنس کینسل کی،30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔