• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا کرپشن ڈرگ کیس:نیب راولپنڈی نے کمیشن لینے والے8ملزمان گرفتار کرلئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب راولپنڈی نے میگا کرپشن ڈرگ کیس میں منگل کو 8 ملزموں کو گرفتار کیا ہے جن میں سیکرٹری و ممبر ڈرگز پرائسنگ کمیٹی ڈاکٹر محمد علی، ڈائریکٹر میسرز میپل فارسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ احسن فیروز، پراپرئیٹرز میسرز اخے ایجنسیز عارف عزیز اخے، ڈائریکٹر آف ایکسل ہیلتھ کیئر لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ عامر صدیق، ڈائریکٹرز میسرز گلیکسی فارما پرائیویٹ لمیٹڈ سیف الرحمن اور خلیل الرحمن، ڈائریکٹرز میسرز مارٹن ڈائو لمیٹڈ رضوان عمر اور مقتدر ایم اے جاوید شامل ہیں۔ ملزمان نےڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے ذریعے  8 ادویہ ساز کمپنیوں سے قیمتوں میں اضافہ کی بنیاد پر بدعنوانی کے ذریعے مالی فائدہ اٹھایا جس کی مالیت 1078.08 ملین روپے ہے جس میں سے 400 ملین روپے کی رقم پہلے ہی برآمد کر لی گئی ہے۔ نیب راولپنڈی کے انوسٹی گیشن آفیسر محمد سلیم احمد خان نے عدالت کو بتایا کہ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے ادویہ ساز کمپنیوں/فرموں کی ملی بھگت سے 9 اکتوبر 2012ء اور 22 جنوری 2013ء کو ڈی پی سی کے اجلاس اور 19 نومبر 2012ء کو ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے ذریعے ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اور غیر قانونی اضافہ کی شکل میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ناجائز فائدہ پہنچایا۔
تازہ ترین