• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی عدالت میں نواز شریف مقدمہ ہار چکے ،شیخ رشید

Nawaz Sahrif Lose The Case In Court Sheikh Rasheed
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں عوام کی عدالت میں نواز شریف مقدمہ ہار چکے ہیں، پاناما لیکس میں قطری شہزادے کی آمد نے دنیا بھر میں ملک کی عزت خراب کی ہے، اپوزیشن میں اس وقت میں اور عمران خان ہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو جتنا نقصان اسپیکر صاحب نے پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔

سرحد پر بھارتی جارحیت کے حوالے سےشیخ رشید نےبھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جان لے ہمارے پاس پاکستان کے سوا کچھ نہیں۔
تازہ ترین