ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے اتھارٹی نے حصول مثنیٰ سند کے کاغذات میں سے اسٹام پیپر پر بیان حلفی کو حذف کردیا ہے،اب مثنیٰ سند کے حصول کے لئے اسٹام پیپرپربیان حلفی کی ضرورت نہیں ہے تاہم باقی شرائط لاگو رہیں گے۔