فٹ بال کی بین الاقوامی فیڈریشن ’ فیفا‘ کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے دورہ غزہ کے اختتام پر غزہ کی پٹی میں 20 فٹ بال اسٹیڈیم تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ دنوں ’’فیفا‘‘ کا وفد نے غزہ کا دورہ کیا تھا۔
وفد نے غزہ کی پٹی میں تین روز تک قیام کیا اور یہاں پر فٹ بال کی سرگرمیوں اور کھیل کے شعبے میں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد مصنوعی گھاس کے ایک فٹ بال اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔
فلسطینی فٹ بال فیڈریشن کے ترجمان مصطفیٰ صیام کا کہنا ہے کہ فیفا غزہ کی پٹی میں فٹ بال کے 20 اسٹیڈیم تعمیرکرنا چاہتا ہے۔اس مقصد کے لیے فیفا کی طرف سے دس لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔
ان میں سے سات اسٹیڈیم بیت لاھیا، النصیرات، الزھرہ، دیر البلح اور دیگر مقامات پر قائم کئے جائیں گے۔