کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے جامعات میںلیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل مثبت اورخوش آئند ہے اس طرح طلباء کو تحقیق اور ڈیٹا محفوظ کرنے میں مدد ملے گی جوتعلیمی میدان میں ایک نئی جہت ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے ایم فل اورپوسٹ گریجویٹ پروگرام کے طلباء و طالبات میںوزیر اعظم اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے کیا۔ انھوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے علوم اور رجحانات سے آگاہی حاصل کریں۔