لندن (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دورمیں بھارت بھیگی بلی بنارہا اب اچانک شیر کس طرح بن گیا۔ کیا حکمرانوں کی رسمی مذمت بھارت کوجارحیت سے روک سکتی ہے۔ شیر کاانتخابی نشان مل جانے سے بزدلی بہادری میں نہیں تبدیل ہوسکتی۔ بھارت کواوقات میں رکھنا پرویز مشرف کے بائیں ہاتھ کاکام ہے، شریف برادران کے بس کی بات نہیں۔ حکمران اوران کے درباری پاناما ایشوکوتنقید کانشانہ بنانیوالے سیاستدانوں پرتوتابڑتوڑحملے کرتے ہیں مگر بھارتی جارحیت کیخلاف ان کی زبان تک نہیں کھلتی۔ پرویز مشرف دوبارہ اقتدارمیں آئے توبھارت دوبارہ سے بھیگی بلی بن جائے گا۔ عوام نے اپنے اورمادر وطن کے روشن مستقبل کیلئے پرویز مشرف کواقتدار کی باگ ڈورتھمانے کادوٹوک فیصلہ کرلیا۔ وہ اوورسیزپاکستانیوں کے ایک نمائندہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ سیّدشان عباس عابدی نے کہا کہ وادی نیلم میں معصوم پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی مگرحکمران خاموش رہے ۔بھارتی درندوں کے ہاتھوں معصوم بچوں سمیت پاکستانیوں کی شہادتوں پراے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف اورہمارے دل خون کے آنسورورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکامی کابوجھ کوئی جماعت اورسیاسی قیادت اپنے کندھوں پراٹھانے کیلئے تیار نہیں میاں نوازشریف ،میاں شہبازشریف اوران کے سیاسی اتحادی آج جوبورہے ہیں کل وہی کاٹنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سمیت ہمارے ہم وطن شریربرادران کے بلندبانگ دعوئوں سے متاثر نہیں ہوں گے، اگر پاناما لیگ نے کشکول توڑدیا تھا توپھرآج ہمارا وطن پاکستان بیرونی قرض کے بوجھ تلے کیوں دباہوا ہے۔