• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے اگلے سال جنوری کے پہلے ہفتے میں انٹر اسکولز ہاکی ٹور نامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین نے بتا یا ہے کہ ٹور نامنٹ میں سرکاری اور نجی اسکولوں کی ٹیمیں حصہ لینگی، اس سلسلے میں 3دسمبر کو اسکولوں کے نمائندوں کے ساتھ کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ ملاقات کریں گے جس میں ٹیموں کی تعداد اور طریقہ کو حتمی شکل دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ٹور نامنٹ کے انعقاد کا مقصد شہر میں اس کھیل کو ترقی دینے کے ساتھ تعلیمی اداروں سے نئے کھلاڑیوں کا حصول ہے، ٹور نامنٹ کے دوران کے ایچ اے کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کھلاڑیوں کی پر فارمنس کا جائزہ لیں گے، انہوں نے خواہش مند اسکولوں کو کے ایچ اے کے دفتر گلشن اقبال پر رابطہ کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین