امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت سن لے ہم سوئے ہوئے نہیں، دندان شکن جواب دیں گے۔ پاکستان کا ہر بچہ شیر اور نوجوان شاہین ہے۔
ایکسپو سنٹر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ 20 کروڑ عوام ان کے شانہ بشانہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور سیاست میں اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، ملک سے کرپشن ختم کر کے دم لیں گے۔ حکمران بتائیں ملک سنوارو قرض اتارو کی رقم کہاں گئی۔