• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی صرف بیلٹ کے ذریعے آنی چاہیے، احسن اقبال

Change Must Come Only Through The Ballot Ahsan Iqbal
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا اقتصادی مستقبل روشن ہے ، حکومت تمام اقتصادی منصوبے مکمل کر لے گی،ملک کی ترقی کے لئے آئینی مدت کا احترام کیا جائے اور تبدیلی صرف بیلٹ کے ذریعے آنی چاہیے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی تحقیق پر منعقدہ تین روزہ سیمینار سے خطاب کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ آئندہ تین سالوں کے دوران ہوجائے گا،آبی وسائل کے لئے حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ تین سال پہلے ملک کو دہشت گردی کاسامان تھا لیکن آج راحیل شریف اور حکومت کی کوششوں سے دہشت گرد چھپتے پھر رہے ہیں۔

احسن اقبال کاکہناتھا کہ منڈا ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہےاور پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،12ارب ڈالر کی لاگت سے داسو ڈیم کی تعمیر کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دنیا میں جدید ترین نالج حاصل کیا جائے۔ انہوں نے سیمینار میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں ۔
تازہ ترین