ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے ہیڈ کوارٹر نے ملتان ڈویژن میں بہبود فنڈ‘ میرج گرانٹ‘ بیوگان اور ریٹائر ملازمین کی آخری تنخواہ کے لئے ایک کروڑ18لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔ ڈی ایس ریلوے نے سٹاف کی میرٹ پر محکمانہ ترقی اور ریلوے کالونیوں سے گندگی کے خاتمہ کے لئے بھی ہدایات جاری کئے۔