برمنگھم (پ ر)معروف سیاسی وسماجی رہنما مرزا فیصل محمود نے تحصیل سوھاوہ ضلع جہلم کے گائوں پھلڑے سیداں کے دارالمدینہ کی تعمیر کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کامران عطاری، اسد مرزا، محمد مرسلین اور ڈاکٹر خورشید احمد پر مشتمل ہوگی یہ کمیٹی دارالمدینہ کے تعمیراتی کام کی دیکھ بھال کرے گی اور سائٹ پرمکمل نگرانی اسد مرزا اور محمد مرسلین کریں گے۔ تصویر میں دارالمدینہ کی وقف کی گئی زمین نظرآرہی ہے۔