لندن(جنگ نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نےبرطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس کی دعوت پر ہائی کمیشن کا دورہ کیا جہاں ہائی کمشنر اور ان کی ٹیم نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ہائی کمشنر نے تفصیلی طورپر ہائی کمیشن کی ان سرگرمیوں پر روشنی ڈالی جو برطانیہ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتر بنانے کے لئے کی جاتی ہیں۔ سپیکر نےہائی کمیشن بہترین سروسز کو سراہا۔ انہوں نے متعلقہ مسائل کا ذکر کیاخاص طورپر نادرا سے متعلق امور ویزے میں تاخیر اور سوشل سرگرمیوں کے لئے پاکستانی کمیونٹی کو پلیٹ فام مہیا کرنے کےمسائل کا ذکر کیا ۔انہوں نے یو کے سٹینرئز شپ والے پناہ گزینوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے پر زور دیا ۔ہائی کمشنر نے سپیکر کے اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے پر رضا مندی کااظہار کیا جس میں نادار کی موبائل سروسز فراہم کرنے کے احکامات بھی شامل ہیں۔اس موقع پرہائی کمشنر ابن عباس نے بتایا کہ ہائی کمیشن پاکستانیوں کی سرگرمیوں کے لئے ہائی کمیشن کی عمارت میں ایک کمیونٹی ہال تعمیر کررہا ہے۔