سرگودھا ( نمائندہ جنگ )ثانوی تعلیمی بورڈ اور ہم نصابی سرگرمیوں میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور ان کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر2میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی او سیکنڈری اللہ رکھاتھے جبکہ صدارت پرنسپل شیخ قاسم حسین صدیقی نے کی۔ ڈی او سیکنڈری اللہ رکھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوزیشنیں حاصل کرنےو الے طلباء و طالبات اور ان کی تربیت پر مامور اساتذہ ہمارے لئے باعث فخر ہیں اوران کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر ڈی او ایلیمنٹری منصور قادر شاہ،رضوان اللہ ثنائی ،چوہدری مختار احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے آخر میں طلباء و طالبات اوراساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔