ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ) آل پاکستان انوی ٹیشن چوہدری محمد خالد گجر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ نیشنل فٹ بال گراؤنڈ میں جاری ہے سیکرٹری ٹورنامنٹ شیخ ارشد عرف اچھا نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ شاہین فٹبال کلب میلسی اور کے ایف سی فٹبال کلب کبیر والا کے درمیان کھیلا گیا میچ کے پہلے ہاف میں کے ایف سی کی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کر کے شاہین کلب کو دو گول داغ دئیے اور میچ صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا دوسرا میچ شاہین فٹبال کلب ڈیرہ اور الفیصل فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو میچ کے اختتام تک بغیر کسی گول کے برابر رہا اور میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں شاہین کلب نے الفیصل کلب کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیاٹورنامنٹ کا ایک اور میچ الغازی فٹبال کلب ڈیرہ اور ملتان فٹبال کلب ملتان کے درمیان کھیلا گیا جو کانٹے دار مقابلے کے بعد الغازی کلب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا ۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ، فیصل آباد ، سرگودھا ، لاہور ،ساہیوال ، بہاولپور ، ملتان اور گوجرنوالہ ڈویژنوں کی نامور ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔