• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکس ابیوز، فٹ بال ایسوسی ایشن الزامات کی تحقیقات کرارہی ہے

لندن (جنگ نیوز) فٹ بال ایسوسی ایشن سیکس ابیوز کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔ اس نے تصدیق کی ہے کہ وہ فٹ بال کے کھیل میں جنسی ابیوز کی تحقیقات کررہی ہے، سابق فٹ بالرز نے الزامات لگائے ہیں کہ ان کو نوجوان کھلاڑیوں کی حیثیت سے نشانہ بنایا گیا۔ چار پولیس فورسز ان کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہیں اور این ایس پی سی سی کی ہاٹ لائن کو100سے زائد کالز ملی ہیں۔ فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور انڈی پینڈنٹ لیڈنگ کائونسل کیٹ گالا فینٹ کیوسی سے مدد کے لیے کہا ہے جو چائلڈ پروٹیکشن کے ماہر ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن ان سپورٹس ایف اے کے شعار کا آزادانہ آڈٹ کرے گا جو2000ء سے سیف گارڈنگ پروسیجرز میں مدد کررہا ہے۔ این ایس پی سی سی ہاٹ لائن ڈیوڈ وائٹ، اینڈی وڈورڈ، سٹیو والٹرز اور پال سٹیورٹ کی جانب سے ابیوز کے بارے میں اظہار کے بعد قائم کی گئی ہے جنہوں نے ابیوز کے بارے میں سرعام اظہار کے لیے گمنام رہنے کے لیے حق سے دستبرداری کی پروفیشنل فٹ بالرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو گورڈن سٹیلر نے کہا ہے کہ20سے زائد سابق فٹ بالرز جنسی ابیوز کے بارے میں الزامات کے لیے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے کریو، مانچسٹر سٹی اور نیو کیسل سمیت چھ سات کلبوں پر الزامات لگائے ہیں۔ بہرحال ان کو زیادہ کی توقع ہے۔ انہوں نے بی بی سی ریڈیو5کے لائیو سپورٹس ویک کو بتایا کہ ان کو یقین نہیں کہ الزامات صرف نارتھ ایسٹ یا نارتھ ویسٹ کلبوں تک محدود رہیں گے۔ سیکرٹری آف سٹیٹ فار کلچر میڈیا اینڈ سپورٹس کارن بریڈلی نے کہا یہ کہ وکسٹمز کو آگے آکر معلومات دینی چاہیے، جس پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے بی بی سی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف اے انکوائری کا خیرمقدم کرتی ہیں کیونکہ پتہ چلنا چاہیے کہ کس نے کیا، کیا۔
تازہ ترین