نیو کاسل (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے مرکزی رہنما اکبر پرویز چوہدری نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہت نازک دور میں اہم ذمہ داری ملی ہے۔ بھارتی جارحیت کے باعث تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ نئے آرمی چیف کو ان سب چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امید ہے نئی فوجی قیادت بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے امن و امان کے قیام اور پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ پاکستان کے استحکام، سلامتی اور دفاع کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کے لیے بھی کردار ادا کریں۔ جنرل راحیل شریف کے بھارت کی شرانگیزی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رہنا چاہیے۔ تارکین وطن کشمیری نئے آرمی چیف کے ساتھ ہیں، امید ہے آرمی چیف پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کی توقعات پربھی پورا اتریں گے۔