• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،دھوکہ دہی و فراڈ کے 1200کیسوں کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ ڈویژن میں سرکاری اداروں میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز، دھوکہ دہی و فراڈ کے 1200 کیسوں کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سرکاری افسران کی پوسٹنگ و ٹرانسفر سے پہلے اس کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمات و انکوائریوں کی صورتحال سے آگاہی حاصل کی جائے گی،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر ر مظفر علی رانجھا کی طرف سے گوجرانوالہ ڈویژن میں اینٹی کرپشن کیسز مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کیلئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کا تقرر کیا گیا ہے اور اعجاز اسلم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین