• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں ایکسرے فلموں کا سٹاک نہ ہو نے پرشہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ادارہ برائے تحفظ حقوق شہریاں کے زیر اہتمام سینکڑوں شہریوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں فوری طور پر ایکسرے فلموں کا سٹاک فراہم کیا جائے ، دریں اثناء ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سٹاک کے خاتمہ کی بناء پر بازار سے فلمیں خرید کر مریضوں کے ایکسرے کئے جارہے ہیں اور ایکسرے فلموں کی بلک سپلائی کیلئے ضلع حکومت کو ریکوزیشن بھیج دی گئی ہے۔
تازہ ترین