• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: نا معلوم چور موچی بازار سے کا رلے اڑے

سکھر(بیور ورپورٹ) سکھر شہر میں چوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، شہرکے مختلف علاقوں سے گاڑیوں کی چوری معمول بن چکی ہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ موچی بازار کے علاقے میں نامعلوم چور اعجاز سولنگی نامی شخص کی کار لے اڑے ، اس سے قبل بھی موچی بازار سے نامعلوم چوروں نے نئی موٹر سائیکل چوری کی تھی ،سکھر شہرمیں چوری ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث شہری، عوامی، مذہبی، تجارتی، سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
تازہ ترین