• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کی تبدیلی کا بل غیر آئینی ہے، سراج الحق

Conversion Bill Is Unconstitutional Says Siraj Ul Haq
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پاس ہونیوالا مذہب کی تبدیلی کا بل غیر آئینی ہے ، اسے فوری واپس لیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق صدر آصف زرداری کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ سندھ اسمبلی آئین اورشریعت کے خلاف آئین سازی کررہی ہے، سندھ حکومت 1973ء کے متفقہ آئین کو متنازع بنارہی ہے ۔

مذہب کی تبدیلی کابل اقوام متحدہ کے چارٹر برائے مذہبی آزادی کے بھی خلاف ہے ۔ انہوں نے آصف زرداری سے مطالبہ کیا کہ فوری مداخلت کرکے یہ بل واپس لیں۔
تازہ ترین